ابنا: لندن کے مظاہرين نے غزہ اور غرب اردن کےعلاقوں ميں صہیوني ریاست کے تازہ جرائم کي مذمت کرتے ہوئے عالمي برادري سے کہا کہ وہ غاصب صہیوني ریاست کے جرائم کو بند کرانے کے لئے اقدام کرے - مظاہرين نے جن ميں مختلف قوميتوں اور مذاہب منجملہ مسلمان عيسائي اور يہودي سبھي شامل تھے ايک آواز ہو کر فلسطين کي آزادي کے حق ميں نعرے لگائے - مظاہرين کا کہنا تھا کہ اسرائيل کي تازہ جارحيت کے مقابلے ميں فلسطينيوں کي مزاحمت ايک نئي تحريک انتفاضہ ہے-
مشتعل مظاہرين نے امريکي اور برطانوي حکام کو خطاب کرتے ہوئے انہيں دہشت گردي کا اصلي حامي قرارديا - مظاہرے کے دوران پوليس اور مظاہرين کے درميان کشيد گي کا بھي ماحول پيدا ہوگيا تھا- بعض مظاہرين نے علامتي طور پر صہیوني ریاست کے سفارتخانے کے سامنے ليٹ کر اس بات کا اعلان کيا کہ وہ فلسطيني امنگوں کي حفاظت کي غرض سے شہادت کے لئے بھي تيار ہيں - واضح رہے کہ صہیوني ریاست پچھلے دو ہفتے سے تين صيہونيوں کے لاپتہ ہوجانے کے بعد فلسطيني علاقوں پر اپنے حملے تيز کرديئےہيں جس کے نتيجے ميں اب تک دسيوں فلسطيني شہيد اور زخمي ہوچکےہيں- اس دوران غاصب صہیوني ریاست کے فوجيوں نے پانچ سو کےقريب فلسطينيوں کو گرفتار کرليا ہے جن ميں فلسطيني پارليمنٹ کے ممبران بھي شامل ہيں.
.......
/169